مالیاتی اداروں و بینکوں کے کردار میں اضافے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ' مالیاتی و مانیڑی پالیسیوں کے لیے عالمی تجربات سے سیکھنا ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق ' انہوں ںے یہ بات اپنی زیرصدارت منعقدہ تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ تھنک ٹینک کے اجلاس میں کورونا وائرس کے ملکی معیشت پہ پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ' تھنک ٹینک نے منعقدہ اجلاس میں چھ ترجیحی ڈومینز (شعبہ جات) منتخب کرلیں۔

اجلاس میں جن ڈومینز کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیا گیا ان میں سماجی تحفظ کے نیٹ کو بڑھانے اور چھوٹے گھروں کی تعمیر شامل ہیں۔

شرکائے اجلاس نے فوڈ سیکورٹی اور سیفٹی آف سپلائی چین کو بھی ترجیحی شعبہ جات میں شامل کیا ہے۔

مشیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالیاتی اداروں اور بینکوں کے کردار میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ' تھنک ٹینک کے اجلاس میں اتفاق رائے سے سیلزٹیکس شرح میں تبدیلی اور مالیاتی تجاویز ایف بی آرکے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے