متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد'پابندی کا اطلاق فوری اور ایک ماہ کیلئے ہوگا'فیصلہ کرونا وائرس خدشات کے باعث لیا گیا'امارات میں اب تک 98 کیسز رپورٹ ہو چکے. تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک بھر میں تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت صحت نے اماراتی اور تارکین وطن سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر میں موجود برزگوں کا خاص خیال رکھیں.ان کی صحت کے تحفظ کی خاطر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ جس میں ان کے باقاعدگی سے ہاتھ دْھلانا اور انہیں صاف سْتھرا ماحول فراہم کرنا شامل ہے.وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امارات میں مقیم افراد کو کرونا وائرس کی وبا سے بچانے کی خاطر نگرانی کا عمل تیز تر کیا گیا ہے ۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا