کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے' کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر بڑا فیصلہ کیا ہے.محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی. ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بڑے تین ہسپتالوں کا کنٹرول پاک فوج کو دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔

ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے پنجاب کے اہم مقامات پر پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائے . کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنی سفارشات پیش کیں ۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے