پاکستان کی افغانستان میں اسپتال اور جنازے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
پاکستان نے افغانستان میں اسپتال اور جنازے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ' کابل میں اسپتال اور ننگرہار میں جنازے پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ' پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے حمایت جاری رکھیں گے۔

Comments
Post a Comment