اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ اسد قیصر کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ' پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ پاک کے فضل وکرم سےمیں اسپتال سےگھرمنتقل ہوچکا ہوں۔ انشاءاللہ جلد مکمل صحتیاب ہو جاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں۔

Comments
Post a Comment