ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 2400 سے تجاوز
ملک میں کورونا وائرس کے مزید 202 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی. جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2423 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ' ملک میں کورونا وائرس کے آج 202 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی. جن میں سندھ سے 54 ' خیبرپختونخوا میں 60 ' بلوچستان میں 5 ' پنجاب میں 75 ' اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 761 ' بلوچستان میں 169 ' خیبرپختونخوا میں 311 ' اسلام آباد میں 62 ' گلگت بلتستان میں 191 ' پنجاب میں 912 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض موجود ہے۔
یاد ہے ' اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 54 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 761 تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ ' کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 336 ' شہید بے نظیر آباد سے 6 ' جامشورو سے 2 ' حیدرآباد میں کل تعداد 137 ' لاڑکانہ میں 7 ' دادو،جیکب آباد میں 1'1 جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 273 تک جاپہنچی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ ' سندھ میں 56 مریض صحت یاب ہوئے ہیں. جن میں 32 افراد کا تعلق کراچی' 23 افراد کا تعلق سکھر اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ 10 جاں بحق ہوچکے ہیں. جن میں 9 افراد کا تعلق کراچی اور 1 کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔
ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 2300 سے تجاوز
دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ ' پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 75 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 920 تک پہنچ گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ ' تمام کنفرمریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے. طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔
دریں اثناء محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ' گلگت بلتستان میں 4 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 191 ہوگئی ہےجبکہ بلوچستان میں بھی مزید 5 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 169 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے میں خیبرپختونخوا میں 60 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 311 ہوگئی ہےجبکہ اسلام آباد میں بھی مزید 4 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

Comments
Post a Comment