حکومتوں سے وابستہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ '' ٹوئٹر'' نے مختلف ممالک کی حکومتوں سے وابستہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں۔

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتاایا ہے کہ ' معطل کیے جانے والے اکاؤنٹس پر حکومتی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں. ان میں زیادہ تر کا تعلق مصر' سربیا ' سعودی عرب اور ہونڈوراس کی حکومتوں سے تھا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق صرف پانچ ہزار سے زائد اکاؤنٹس سعودی عرب کی حکومت سے وابستہ تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار 500 اکاؤنٹس مصر ' تین ہزار جعلی اکاؤنٹس ہونڈو راس کی ایک آئی پی سے وابستہ تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک اہم فیچر متعارف کرادیا

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ' تمام اکاؤنٹس کو ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے