فیس بک نے ویڈیو کانفرنس کا نیا فیچر متعارف کرادیا
سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے میسنجر میں گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرادیا. ویڈیو کانفرنس ایپ '' زوم'' کے مقابلے میں فیس بک میسنجر پر بیک وقت 50 افراد ویڈیو چیٹ کرسکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی کے مطابق ' سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے نیا فیچر ' میسنجر رومز' متعارف کرادیا. جس میں بیک وقت 50افراد ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں. فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ' چیٹ میں ایسے افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں جن کا فیس بک پر اکاؤنٹ نہیں. اور اس کیلئے میسنجر ہونا بھی ضروری نہیں۔
کررونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے. جبکہ دفاتر کے بجائے گھر سے کام کرنے کے رجحان میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے. ایسے میں اینڈرائیڈ ایپ ''زوم'' کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے. جسے دیکھتے ہوئے فیس بک نے بھی ویڈیو چیٹ کانفرنس متعارف کرادی ہے جو آئندہ ہفتے تک صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔
فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے '' اے ایف پی'' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ'' میسنجر رومز '' کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل فون پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور کسی بھی وقت صارفین اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔
فیس بک بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ نے اے ایف پی سے گفتگو میں نئی چیٹ سروس کے بارے میں بتایا کہ ' یہ ایپ کمپیوٹر یا فون پر کھلی رہے گی. ویڈیو چیٹ کی دعوت کا لنک موصول ہونے پر ویڈیو چیٹ میں شامل ہوسکتے ہیں. ایپ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ' کسی اجنبی کے ویڈیو چیٹ میں شامل ہونے کے امکانات صفر ہوجاتے ہیں۔
زکر برگ کا مزید کہنا ہے کہ ' ویڈیو چیٹ میں شمولیت کیلئے ملنے والا لنک فیس بک یا میسنجر ایپ نہ ہونے کی صورت میں خودبخود براؤزر میں کھل جائے گا اور یوں وہ صارف بھی ویڈیو چیٹ میں شامل ہوجائے گا. جس کا فیس بک یا میسنجر اکاؤنٹ نہیں۔

Comments
Post a Comment