کراچی میں ٹینکروں سے مضر صحت پانی کی فراہمی

کراچی میں ٹینکروں کے ذریعے مضر صحت پانی فراہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایم ڈی واٹر بورڈ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے اپنے خط میں انکشاف کیا ہے کہ ' کراچی میں مافیا موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانی کی قلت کے شکار علاقوں میں غیر محفوظ پانی فروخت کررہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ' زہریلا اور مضر صحت پانی حب کے علاقے ساکران اور ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں جوہڑوں ' زیر زمین پانی کے غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے بھر کر کراچی لاکر فروخت کیا جارہا ہے۔
خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ' زہریلے کیمیکل ملے پانی سے بھرے ٹنیکر منگھو پیر ' موچکو ' گلشن معمار اور گھارو تھانے کی حدود سے شہر میں داخل ہوتے ہیں. انتہائی مضر صحت پانی کے ٹینکر شہر کی سڑکوں پر باآسانی فروخت ہورہے ہیں۔
ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ' شہر میں بلا اجازت اور کھلے عام فروخت ہونے والا مضر صحت پانی کرونا وائرس کی موجودگی میں مزید بیماریوں کا سبب بن رہا ہے. جبکہ مضر صحت پانی واٹر بورڈ اور سندھ حکومت کی کرونا وائرس کیخلاف کوششوں کو بھی نقصان پہنچارہا ہے۔
رمضان المبارک کی آمد اور گرم موسم کے باعث پانی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے. جس کے باعث ٹینکرز مافیا اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مضر صحت پانی شہریوں کو فروخت کررہی ہے۔




Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے