کورونا وائرس: پاکستان اور بھارت میں کیسز کم آنا غیر یقینی سی بات ہے، بل گیٹس

انہوں نے کہا کہ ' ان ممالک میں کم کیسز کی وجہ ٹیسٹ کی محدود صلاحیت اور لوگوں کا ٹیسٹ سے گریز ہوسکتی ہے۔

بل گیٹس نے مزید کہا کہ ' کچی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر وبا کے پھیلاو کا خدشہ ہے اور ایسے ملکوں میں سخت لاک ڈاؤن بھوک اور ہنگاموں کا باعث بن سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ' پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 13 ہزار 800 سے زائد کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 292 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں جیسے جیسے یومیہ ٹیسٹ کی تعداد بڑھ رہی ہے ویسے ویسے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
بھارت میں اب تک کورونا کے 28 ہزار سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں. جبکہ 886 اموات ہوچکی ہیں۔ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ امریکا کررہا ہے. اور ماہرین کہتے ہیں کہ ' امریکا میں سب سے زیادہ کورونا کیسز آنے کی وجہ یہ ہے کہ ' وہ ٹیسٹ بھی سب سے زیادہ کررہا ہے۔
دنیا بھر میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات (55 ہزار 497) امریکا میں ہوئی ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے