شوگر انکوائری کمیشن نے شوگر ملز سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرلیے
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں شوگر انکوائری کمیشن نے شوگر ملز سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرلیے۔ سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ شوگر انکوائری کمیشن واجد ضیاء کی سربراہی میں شوگر ملز کے سی ای اوز کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں. جس کے بعد اب حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اورمونس الہیٰ سمیت اہم شخصیات کے نام ابتدائی تحقیقات میں سامنے آئے تھے۔
واضح رہے کہ ' وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر انکوائری کمیشن تحقیقات کر رہا ہے جبکہ ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر نے بھی گزشتہ روز کمیشن میں پیش ہو کر کمیشن کو اہم شواہد سے آگاہ کیا تھا۔

Comments
Post a Comment