سندھ میں دکانيں کھولنےکيلئےايس اوپیز جاری،محکمہ داخلہ

محکمہ داخلہ سندھ نےدکانيں کھولنے کيلئے باقاعدہ ايس او پی جاری کردئیے ہیں۔ کاروبارکےاوقات صبح8سےشام4بجےتک ہوں گے۔
'محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹےدکانداروں،تاجروں،ريٹيلرز،شورومز،کسٹمرسروسز اپنے تمام اسٹاف کوکرونا کی آگاہی،ماسک اوردستانےفراہم کريں۔


محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ' کوئی بھی خریدار بغیر ماسک لگائے نہیں آئے گا. کام کرنيوالوں کیلئے ہاتھ دھونےاورسینيٹائزرکی سہولیات موجود ہوگی۔اس کے علاوہ بخار، کھانسی والے افراد کو اجازت نہیں ہوگی. بزرگ افراد کو کہا جائے گا کہ ' وہ آن لائن ڈیلیوری لیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ' ملازمین کے علاج کا خرچہ مالک برداشت کرے گا. ایس او پی کو فالو کرنے کيلئے انڈر ٹیکنگ جمع کرانا ہوگی۔
واضح رہے کہ ' وزيراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےواضح کرديا ہے کہ ' تاجروں پراب بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے. ايس اوپيزپرعملدرآمد يقينی نہ بنايا گيا تو کروناکی وبا پھيلنےميں مزيد شدت آسکتی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا