لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ' ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے اور لاک ڈاؤن کا دورانیہ 9 مئی، 2020 تک بڑھادیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے پیڈیا بریفنگ میں اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا ہے ۔
اسد عمر نے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اضافہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ' ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں. جبکہ اب تک احساس پروگرام کےتحت57 لاکھ خاندانوں تک رقم تقسیم ہوچکی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ' اب تک 69 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
اسدعمر نے کہا ہے کہ ' مجموعی طور پر پاکستانیوں نےلاک ڈاؤن میں ساتھ دیا ہے اور آگے بھی کوشش کریں آپ کی وجہ سے کسی اور کا نقصان نہ ہو۔
اسدعمراس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ' ملک بھر میں ماہ رمضان میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور اس بار رمضان میں پہلے کے رمضان سے زیادہ عبادت ہوگی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ' لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے تمام وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کے بعداجلاس میں منظوری دی گئی ہے۔

Comments
Post a Comment