چین میں دنیا کے سب سے بڑے فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر شروع

چین کے فٹ بال کلب نے1.7 ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ' گوانگ ذو ایورگرینڈے نامی چینی فٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ' ایک لاکھ سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم کی تعمیرات کا آغاز ہو گیا جو 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔

فٹ بال کلب کے صدر زی ہائیجن نے کہا ہے کہ ' کنول کے پھول کی شکل پر بننے والے عالمی معیار کا اسٹیڈیم چین کے لیے اسی طرح امتیازی حیثیت رکھتا ہے جس طرح برج خلیفہ دبئی اور سڈنی اوپرا ہاؤس آسٹریلیا کے لیے رکھتا ہےاور یہ دنیا میں چینی فٹبال کی اہم علامت بنے گا۔

Chinese side Guangzhou Evergrande have begun construction on their new 100,000-seat stadium, at an estimated cost of $1.7 billion 🤯🌸
— ESPN FC (@ESPNFC)

شنگائی میں قیام پذیر امریکی ڈیزائنز حسن سید نے اسٹیڈیم کا ڈیزائن بنایا ہے۔ خیال رہے کہ ' گوانگ زو کو کنول کے  پھولوں کا شہر کہا جاتا ہے۔

گوانگ اوورگراینڈے چین اور ایشیاء کی کامیاب فٹ بال ٹیموں میں سے ایک ہے۔ اس کلب نے آٹھ مرتبہ چینی سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دو ایشین چیمپئنز لیگز بھی اس کلب نے اپنے نام کی ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے