ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اردو میں پی ٹی وی پر نشر ہوگا، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ ' دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اردو میں پی ٹی وی پر نشر ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ' تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اردو میں صرف پی ٹی وی پر نشر ہوگا۔ پی ٹی وی ارطغرل غازی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں نشرکررہا ہے۔

Comments
Post a Comment