ٹِک ٹاک میں نیافیملی پیئرنگ کافیچرمتعارف
سوشل میڈیاایپ ٹک ٹاک نےکم عمرنوجوانوں کوآن لائن خطرات سےبچانےکےلئے”فیملی پیئرنگ “نامی فیچرپیش کردیاہے ۔
کمپنی کی جانب سےجاری بیان کےمطابق ' تفریح حاصل کرنے ' باخبررہنےاوررابطےمیں رہنےکےلیے زیادہ سےزیادہ خاندان انٹرنیٹ پلیٹ فارمزمثلاً ٹک ٹاک کارُخ کررہےہیں۔
بیان میں کہا گیاکہ ' نئےکورووناوائرس کی وباسےپہلےبھی ایساہورہا تھامگرکورونا کےپھیلنےکے ساتھ ہی اس میں مزیدتیزی آگئی ہےاورسماجی دوری نےخاندانوں کوقریب کردیاہےاوراسی وجہ سےایسا ٹول متعارف کرایاجارہاہےجوایک محفوظ تجربہ یقینی بناسکے۔
فیملی پیئرنگ نامی ٹول کےذریعے والدین اورنوجوان افراد کو اُن کی انفرادی ضرورت کے مطابق ' سیفٹی سیٹنگزفراہم کی گئی ہیں . جس کی مدد سے والدین کواپنےنوجوان بچوں کی رہنمائی میں مدد مل سکےگی ۔
کمپنی کےمطابق ' فیملی پیئرنگ کےعلاوہ ٹک ٹاک پہلےسےہی اپنےصارفین کےلیےمختلف فیچرزجیسے ایجوکیشنل سیفٹی ویڈیوز ' ٹاپ ٹین ٹپس فارپیرنٹس ' پیرنٹل گائیڈزمتعارف ہوچکے ہیں۔
فیملی پیئرنگ ٹول آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کودستیاب ہوگاجس کی مددسےوالدین اپنےٹِک ٹاک اکاؤنٹ کوبچوں کےاکاؤنٹس سےلنک کرکےدرج زیل پرکنٹرولزسیٹ کرسکتےہیں۔
'' اسکرین ٹائم منیجمنٹ '' والدین اس ٹول کی مدد سےطےکرسکیں گےکہ ' ان کےبچےٹِک ٹاک پرروزانہ کتناوقت گزارسکتےہیں۔
ریسٹرکٹیڈ موڈ '' اس کی مدد سے نامناسب مواد کو بچوں کی فیڈپرظاہر ہونےسےروکاجاسکےگا ''۔
ڈائریکٹ میسیجز' اس نئے ٹول کی مدد سےوالدین طے کرسکتےہیں کہ ' ان کےبچوں کےاکاؤنٹس پرکون میسیجزبھیج سکتا ہے.اسےمحدود کیاجاسکتاہےیاپھر ڈائریکٹ میسیجنگ کومکمل طورپرآف کیاجاسکتا ہے۔
اس سےقبل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اپنے16 سال اوراس سے کم عمر صارفین پر ایک دوسرےکو براہِ راست پیغامات بھیجنےپرپابندی عائدکرچکی ہے۔

Comments
Post a Comment