کورونا وائرس، دنیا بھر میں 23 لاکھ 95 ہزار سے زائد متاثر
عالمی وبا دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیں ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 251سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ 59 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے بعد نیوجرسی کورونا وائرس کا گڑھ بن گئی ہے۔
نیویارک ' میں اب تک کورونا سے دو لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد بیمار اور سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
پاکستان ' میں کورونا وائرس کے سبب 168 افراد جاں بحق اور 8,348 متاثر ہوئے ہیں جب کہ 47 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اسپین ' میں کورونا کے سبب بیس ہزار سے چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ چوروانوے ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی ' میں کورونا سے 23 ہزار دو سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
فرانس ' میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سات سو سے زائد جانیں لے گیا۔ انیس ہزار سے زائد ہلاکتیں اور ایک لاکھ اکیاون ہزار سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
چین کا شہر ووہان کھلنے کے بعد اعداد و شمار دوبارہ ترتیب دینے پر اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تینتیس سو سے بڑھ کر چھیالیس سو ہو گئی ہے۔

Comments
Post a Comment