پاکستان کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کی مذمت

 پاکستان نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' دنیا کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا سامنا ہے لیکن آرایس ایس اوربی جے پی ہندوتوا ایجنڈے کے فروغ میں مصروف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ' ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کا آغاز اسی حوالے سے ایک اور قدم ہے۔متنازعہ بھارتی اقدامات،مسلمانوں کا قتل اور انہیں مسلسل دیوار سے لگانے کے ثبوت ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ' بابری مسجد کی جگہ مندر کا قیام بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے متنازعہ فیصلے کا تسلسل ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھارت کے جھوٹے سیکولر ازم کا پردہ چاک کردیا تھا۔ فیصلے نے یہ بات واضح کر دی تھی کہ ' بھارت اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ ' بھارت کے ایسے اقدمات اقلیتوں اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔پاکستان زہرآلود نظریات اورانتہاپسندانہ بھارتی سوچ سے دنیا کو مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے