محکمہ موسمیات کی آج سے منگل تک طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی

 ہوشربا گرمی کے بعد اب بادل برسیں گے. محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

ملک بھر میں گرمی اپنے عروج پر ہے. گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔ ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینطیر آباد میں 51 ' جیکب آباد ' موہنجوداڑو ' دادو ' لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم خیبر پختونخوا مالم جبہ اور کشمیر گڑھی دوپٹہ میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ' آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم رات کے وقت کشمیر' جنوبی پنجاب ' بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے  آج سے منگل تک طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی. تمام صوبائی محکمہ جات ' این ایچ اے ' ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا