کسی مافیا کو نہیں چھوڑوں گا ،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' کوئی چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو. جرم کی معافی نہیں ملے گی۔ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے شوگر کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ' آپ نے تحقیقات کے دوران بہترین کام کیا۔ وزیراعظم اور کابینہ اراکین نے کہا کہ پوری تحقیقاتی رپورٹ میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ' حکومت میں آکر پتہ چلا کہ ملک مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے. جس طرف دیکھو مافیا سرگرم ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ' مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ان مافیاز کے خلاف لمبی جدوجہد کی ہے. اس سے کسی صورت موقف سے یچھے نہیں ہٹوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ ' کوئی چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو. اسے جرم کی معافی نہیں ملے گی۔ ملک کو بری طریقے سے لوٹا گیا ہے مگر اب قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ' مجھے خوشی ہے کہ پوری کابینہ کرپشن کے خلاف جنگ میں میرے ساتھ ہے۔ میں وہی کام کر رہا ہوں جو عوام کیلئے بہتر ہے۔

Comments
Post a Comment