چین سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف آئٹم کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ' میڈیکل ریلیف آئٹمزمیں پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس ' سرجیکل ماسک ' حفاظتی لباس ' این 95 ماسک اور وینٹیلیٹر شامل ہیں جب کہ' میجر جنرل ہوانگ چنگزین کی سربراہی میں چینی طبی ٹیم کل پاکستان پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ' چین کی میڈیکل ٹیم میں وبائی امراض' آئی سی یو' پلمنالوجی اور نرسنگ کے ماہرین شامل ہیں۔ ماہرین کی یہ ٹیم ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں دو ماہ تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرے گی۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا