کورونا وائرس کا خدشہ، اسرائیلی وزیر اعظم نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی

یروشیلم: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتین یاہو نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطاً خود ساختہ تنہائی (سیلف آئیسولیشن) اختیار کرلی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ فیصلہ ' اپنے ایک قریبی پارلیمانی ساتھی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کیا ہے. نیتن یاہو وزارت صحت کی جانب سے تجویز کیے گئے 14 روز کے آئسولیشن میں رہیں گے اور اس دوران اپنی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہیں گے۔
کورونا سے متاثرہ ممبر کا نام سامنے نہیں آیا. تاہم کہا جارہا ہے کہ' وہ گذشتے ہفتے پارلیمنٹ میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے. اسرائیلی وزیراعظم کے علاوہ نتین یاہو کے دفتر کے متعدد ارکان نے بھی خود کو الگ کرلیا ہے. اور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 70 سالہ نتین یاہو کا کورونا ٹیسٹ کل ایک بار پھر کیا جائے گا اس سے قبل15 مارچ کو بھی ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا. تاہم وہ منفی آیا تھا ۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں اب تک 4 ہزار 347 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے. جب کہ اس سے 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے