پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مزید 3مریض دم توڑ گئے
پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید '' 3 مریض'' دم توڑ گئے ہیں ج.س کے بعد صوبے میں وبائی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق' پنجاب میں کورونا کے 651 مصدقہ مریض ہیں. جن میں سے ڈی جی خان 207 اورملتان میں 89 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ رائے ونڈ قرنطینہ میں 27 ' فیصل آباد میں 5 ' لاہور 128 ' گجرات 62 ' گوجرانوالہ 11 اور جہلم میں 28 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ' راولپنڈی40 ' ملتان 2 ' فیصل آباد 9 ' منڈی بہاوَ الدین 4 ' ناروال ایک ' رحیم یار خان3 ' وہاڑی 2اور سرگودھا میں 2 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ' اٹک ایک ' بہاولنگر 2 ' میانوالی میں 3 ' ننکانہ صاحب 13' خوشاب ایک ' بہاولپور ایک ' ڈی جی خان میں 5 ' حافظ آباد 5 اور قصور میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ' تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔

Comments
Post a Comment