تیل کی فی بیرل قیمت 20 ڈالرزسے کم ہوکر 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن' کرفیو' گاڑیاں' ریل گاڑیاں اور پروازیں بند ہونے سے تیل کی فی بیرل قیمت بیس ڈالرزسے کم ہوکر بیس سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
نیویارک مرکنٹائل ایکچینج میں مندی دیکھی گئی. یوایس خام تیل ویسٹ ٹیکساس کے فی بیرل سودے 19ڈالر 85سینٹ میں فروخت ہوئے جبکہ برینٹ کی فی بیرل قیمت 11سینٹ کم ہوئی۔
مستقبل کے سودے 21ڈالر 76سینٹ پر بند ہوئے.گزشتہ ماہ تیل کی قیمتوں میں نصف سے بھی زائد کمی ہوئی تھی. اگر لاک ڈانز کی یہی صورتحال رہی تو تیل کی قیمت مزید کم ہوگی۔

Comments
Post a Comment