عمران خان کے قریبی ساتھی نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کرانا چاہتے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود
سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ ' وزیر اعظم عمران خان کے کچھ قریبی لوگ جو کابینہ میں شامل ہیں وہ نواز شریف اور مریم نواز کی سزا کو معطل کروانا چاہتے ہیں۔ جی این این کے پروگرام '' لائیو وود ڈاکٹر شاہد مسعود '' میں انکشاف کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ' جیسے شیخ رشید نے آج کہا ' نواز شریف کی سزا ختم کروانے کی بات چل رہی ہے. تو اس میں ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ ' نیب کو مکمل ختم کر دیا جائے اور دوسرا یہ کہ اس میں چند ایسی شقیں شامل ہو جائیں جس سے نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل ہو جائے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ ' اس پر وزیر اعظم عمران خان کے چند قریبی ساتھی بھی ایسا ہی چاہتے ہیں خاص طور ان میں کابینہ کے وہ لوگ شامل ہیں جو پچھلی حکومتوں کا حصہ رہے. لیکن عمران خان ذاتی طور پر اس بات کو ناپسند کرتے ہیں۔

Comments
Post a Comment