کرونا کا پھیلاؤ اور امریکیوں کی لاپرواہی
کرونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کے باوجود امريکيوں کی لاپرواہی نہیں گئی۔
امریکا میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک ہے جہاں گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران 16 ہزار افراد اس وباء کے باعث لقمۂ اجل بنے لیکن ویک اینڈ پر پارکس لوگوں سے بھرے نظر آئے اور پارٹیاں چلتی رہیں۔
اس صورتحال پر ڈاکٹرز خاصے ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ' معالجین اور دیگر طبی عملہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کا علاج کر رہا ہے لیکن عوام اس طرح بے احتیاطی پر تلے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ' 2 مئی کو امریکا میں گرم ترین دن تھا. جس کے باعث لوگوں نے کرونا لاک ڈاؤن سے لاپرواہ ہو کر سن باتھ لینے کیلئے بڑی تعداد میں پارکوں کا رخ کیا۔
برطانيہ کا حال بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں وہاں بھی اب لوگ بے احتیاطی کرتے نظر آ رہے ہیں جہاں مڈل برو میں اسٹريٹ پارٹی کرنے پر 2 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Comments
Post a Comment