کراچی: کورونا کیسز کی تعداد چھ ہزار 196 ہو گئی

شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد چھ ہزار196 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ' گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 253 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

'ہم نیوز ' نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 9 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔


محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز سے متاثرہ 132 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ' کورونا سے متاثرہ ایک مریض کا حیدرآباد میں انتقال ہوا ہے جب کہ سانگھڑ کے ایک رہائشی نے بھی داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

ہم نیوز'  نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ ' سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ 148 مریضوں کی اموات ہو چکی ہے۔

حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ' گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں پولیس کے اے ایس پی شکارپورسمیت 100 پولیس افسران و جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والوں میں ڈی ایس پی، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اورکانسٹیبلز شامل ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے خلاف پولیس اقدامات میں شامل ایک اےایس آئی اور ایک کانسٹیبل شہید ہوچکے ہیں۔ آج شہید ہونے والے اے وی ایل سی کے کانسٹیبل کا نام انس ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق زیرعلاج افسران و جوانوں کی کل تعداد 84 ہے جب کہ 14 متاثرہ جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ' کورونا سے متاثرہ ایک سب انسپکٹرکی حالت تشویشناک ہے۔




Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے