لاک ڈاؤن نرم ہوگا یا سخت، 31مئی کو اجلاس طلب

وزیراعظم نے 31 مئی کو قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا. جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
ملک میں کرونا وائرس سے آج ایک دن میں ریکارڈ 57 اموات اور 2639 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئندہ دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عید الفطر سے قبل لاک ڈاؤن میں کی گئی نرمی جاری رکھنی ہے یا یکم جون سے اس میں مزید سختی کی جائے گی؟. اس حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے 31 مئی کو قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا. جس میں وفاقی وزراء ' وزرائے اعلیٰ ' عسکری اور این ڈی ایم اے حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں ٹرین سروس مزید فعال کرنے پر مشاورت کی جائے گی جبکہ پنجاب کی صبح کے وقت پارکس کھولنے ' مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کھولنے کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔
قومی رابطہ کمیٹی میں ایس او پیز کے ساتھ ریسٹورنٹس کھولنے پر بھی غور کيا جائے گا۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 ہزار 905 ہوگئی جبکہ 1319 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں. جن میں ڈاکٹرز ' نرسز ' پولیس اہلکار اور سیاستدان بھی شامل ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے