حکومت کا اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

حکومت نے اندرون ملک پروازیں 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق ' یکم جون سے اسلام آباد ' کراچی ' لاہور ' پشاور اور کوئٹہ کیلئے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ٹویٹر بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اندرون ملک چلائی جانیوالی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے. 16 مئی کو عام حالات کے مقابلے میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران 20 سے 22 فیصد دی گئی تھی. جسے بڑھا کر 40 سے 45 فیصد کیا جارہا ہے۔
حکومت نے پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کاروبار میں اضافے فضائی سفر کیلئے بڑھتے ہوئے عوامی مطالبہ اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تناظر میں کیا گیا۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ ' یہ فیصلہ تمام ایئر پورٹ پر حفظان صحت کی بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سبب لوگوں میں پیدا ہونیوالے اعتماد کا مظہر ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ' اندرون ملک پروازوں میں اضافہ یکم جون سے کیا جائے گا. یہ پروازیں اسلام آباد' کراچی' لاہور' پشاور اور کوئٹہ کے درمیان چلیں گی۔
اس سے قبل حکومت نے گوادر اور تربت کے علاوہ تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کی بھی اجازت دیدی ہے، تاہم ان پروازوں کے ذریعے ابتدائی طور پر صرف مسافروں کو پاکستان سے لے جایا جاسکے گا۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے