پاک فوج نے بھارت کا یک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ' بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر اندر آگیا تھا۔
بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کے ساتھ ساتھ پاکستانی حدود کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں. لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ' بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو آزاد کشمیر کے سیکٹر کونیکرن میں نشانہ بنایا گیا جو ایل او سی کے کنزلوان سیکٹر سے پاکستانی حدود کے 700 میٹر اندر گھس آیا تھا۔
اس سے قبل 27 مئی کو بھی پاک فوج نے بھارت کا ایک جاسوس کواڈ کاپٹر آزاد کشمیر کے رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا تھا۔
کواڈ کاپٹر چار پروں والا ڈرون ہے. جس میں کیمرے نصب ہوتے ہیں. اس کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے ماضی میں بھی کئی بار کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی گئی. پاک فوج پہلے بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرا چکی ہے۔

Comments
Post a Comment