کورونا وائرس پر خرچ ہونے والی ایک ایک پائی کا حساب موجود ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ' وفاق کی جانب سے جاری کردہ کورونا فنڈ میں سے اب تک ساڑھے پانچ ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس پر خرچ ہونے والی ایک ایک پائی کا حساب موجود ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کان کھول کر سن لیں ایم ٹی آئی ایکٹ ہر صورت لاگو ہوگا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ' اسپتالوں میں بستروں اور وینٹی لیٹرز کی تعداد کے حوالے سے ویب سائٹ بنادی گئی  ہے۔ پیر سے آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے لیکن لوگوں کو احتیاط تدابیر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
ایم ٹی آئی ایکٹ کے حوالے سے وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ ینگ ڈاکٹروں کی روزانہ کی دھمکیوں سے تکلیف ہوتی ہے۔ یہ ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا جس کے بعد ایکٹ پر پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' قرنطینہ سینٹرز میں تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ نجی اسپتالوں میں علاج کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہونے والا ہے مگر کسی ایک ڈاکٹر کی غلطی پر تمام عملے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے