سندھ میں کیا کھلے گا، کیا بند رہے گا، نوٹیفکیشن جاری
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا. 30 جون تک تعلیمی ادارے ' شادی ہالز' بزنس سینٹرز' تفریحی مقامات بند رہیں گے. مارکیٹس صبح 6 سے 7 بجے تک ہفتہ میں 5 دن کھلیں گی۔
قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کے تناظر میں سندھ حکومت نے بھی صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کے علاوہ تمام مارکیٹیں ہفتے میں 5 دن صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رکھنے کا اعلان کردیا. ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 30 جون تک تمام تعلیمی ادارے ' شادی ہالز ' بزنس سینٹرز اور تفریحی مقامات بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ' پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق فیصلہ کل ٹرانسپورٹرز اور وزیر ٹرانسپورٹ کے درمیان میٹنگ میں ہوگا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے حکم نامے کے تحت جم ' کلبس ' بیوٹی پارلرز ' سیلون ' سنیما اور تھیٹر بھی بند رہیں گے. کھیلوں کی انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ' ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈیلوری کی اجازت ہوگی. ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی. استثنیٰ حاصل مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

Comments
Post a Comment