فیس بک نے ویڈیو کانفرنس کا نیا فیچر متعارف کرادیا
سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے میسنجر میں گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرادیا. ویڈیو کانفرنس ایپ '' زوم'' کے مقابلے میں فیس بک میسنجر پر بیک وقت 50 افراد ویڈیو چیٹ کرسکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی کے مطابق ' سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے نیا فیچر ' میسنجر رومز' متعارف کرادیا. جس میں بیک وقت 50افراد ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں. فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ' چیٹ میں ایسے افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں جن کا فیس بک پر اکاؤنٹ نہیں. اور اس کیلئے میسنجر ہونا بھی ضروری نہیں۔ کررونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے. جبکہ دفاتر کے بجائے گھر سے کام کرنے کے رجحان میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے. ایسے میں اینڈرائیڈ ایپ ''زوم'' کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے. جسے دیکھتے ہوئے فیس بک نے بھی ویڈیو چیٹ کانفرنس متعارف کرادی ہے جو آئندہ ہفتے تک صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے '' اے ایف پی'' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ'' میسنجر رومز '' ...