کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق' امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر قبل کہا کہ کورونا ایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے۔ انہوں نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ' کورونا کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل ہوگی۔ امریکی صدر ماضی کی طرح کورونا کے حوالے سے الزام تراشی کرنے سے نہیں چوکے اور کہا کہ' کورونا کی وبا کے ظاہر ہوتے ہی چین کو چاہیے تھا کہ ہمیں مطلع کرتا۔ وہ اس سے قبل چین پر الزام تراشی کی وجہ سے خود امریکی صحافیوں کی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ' مستقبل میں کورونا کے علاج کی ویکسین بھی تیار کریں گے۔ امریکی صدر چند روز قبل ملیریا کی ایک دوا کو کورونا کی روک تھام کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں. ان کی جانب سے دیے جانے والے مشورے کو فوری طور پر ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر مستند اداروں نے رد کردیا تھا۔ دلچسپ امر ہے کہ ' کورونا وائرس کے حوالے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فوسی بھی اس وقت پریس کانفرنس کے دوران اپنا سر پکڑے دکھائی دیے تھے. جس وقت ڈونلڈ ٹرمپ ملیریا...