وائرس کو مذاق نہ سمجھیں، بڑی اذیت دیتا ہے، کورونا کے مریض کا بیان
لاہور ' کورونا وائرس کے زیر علاج مریض نے انتہائی تکلیف کے عالم میں لوگوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے کہ' وائرس کو مذاق نہ سمجھیں' یہ بہت اذیت والا وائرس ہے' آج بھی کچھ طبیعت بہتر ہے ' سوچا آپ لوگوں کوبیماری کی تکلیف سے آگاہ کردوں، خدارا ! وائرس سے بچنے کیلئے گھر میں رہیں' اپنی فیملی اورباقی لوگوں پر رحم کریں' اگر علامات ہیں تو فوری ڈاکٹرز کے پاس جائیں۔ انہوں نے ہسپتال سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ' آج میری کچھ طبیعت بہتر ہے' اس لیے سوچا کے لوگوں سے بات کرلوں. لوگوں سے اپیل ہے کہ ' اس وائرس مذاق نہ سمجھیں' یہ مذاق نہیں ہے' آج میری طبیعت ہزار درجے بہتر ہے. یہ بہت اذیت والا وائرس ہے' کھانے پینے کے پیچھے نہ بھاگیں' اس کو مذاق نہ بنائیں۔ اپنا اور اپنے آس پاس کے لوگوں کیلئے اس وائرس سے بچیں' خداکیلئے ان سب کا خیال رکھیں. انہوں نے کہا کہ' اگر کسی میں کورونا وائرس کی علامات ہیں تو خدا کیلئے خود کو گھر تک محدود کردیں. اگر طبیعت خراب ہے یا کچھ علامات محسوس ہورہی ہیں تو قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں' جو بھی طبی ماہرین کی جانب سے...