سندھ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں اس ماہ بل وصول نہ کریں ،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی' وزیراعلی ٰسندھ نے کہا کہ' کے الیکٹرک سمیت سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اس ماہ بجلی کے بل وصول نہ کریں. سوئیسدرن گیس کمپنی دو ہزار روپے تک والے صارفین سے بل وصول نہ کریں ' انہوں نے مخیرحضرات اور اداروں سے اپیل کی وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے قائم فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔

سندھ حکومت نےوفاقی اداروں سےرواں ماہ کےبل وصول نہ کرنے کی اپیل کردی ' وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ کے الیکٹرک کےپانچ ہزار روپے تک بل اس ماہ نہ لیےجائیں ' سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بھی اس ماہ بجلی کےبل وصول نہ کریں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اس ماہ دوہزار روپے تک والےصارفین سےبل وصول نہ کریں ' مراد علی شاہ نےکہاکہ چھوٹی دکانوں اور گھروں کےمالکان بھی کرائےکی وصولی میں رعایت دیں۔

کوروناسےنمٹنےکےلئے وزیراعلی سندھ نےمخیر حضرات اوراداروں سےبھی مدد مانگ لی ' ویڈیوپیغام میں مراد علی شاہ نےکہاکہ' اس وبا سے نمٹنے کےلئے سب کی مدد کی ضرورت ہے۔

سندھ حکومت نےصوبے کےتمام پیرا میڈیکل اسٹاف سےبھی مدد مانگ لی ہے ' محکمہ صحت سندھ نے 90روز کی کانٹریکٹ ملازمت کی پیشکش کردی' مقررہڈگری' تجربےکےحامل لیب ٹیکنالاجسٹ اور لیب ٹیکنیشنز سےدرخواستیں طلب کرلیں۔

پہلے مرحلے میں پانچ سو پیرامیڈیکل اسٹاف کوبھرتی کیاجائےگا۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے