وزیر اعظم کا مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنیکا اعلان دانشمندانہ ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کے مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنےکے اعلان کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ' ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا. قومی مسئلے پر سیاست 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹ پیغام میں   کہا کہ  ' حضور پاک ﷺ کے احکامات اور سنت کے مطابق وباء کی صورت میں اپنی نقل و حرکت محدود کر کے وباء کے پھیلاؤ کو روکیں' آپ کا سیلف ڈسٹنس کاانفرادی عمل آپ کے پیاروں اور آپ کے اردگرد رہنے والے کئی افراد کی جان بچا سکتاہے۔

 وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے نائنٹی ٹو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ' پنجاب حکومت وہی کرے گی جو وزیراعظم کہیں گے' لاہور سنسان نظرآرہا ہے' ٹریفک کم ہوگئی' شہری خود احتیاط کریں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے