Posts

وائرس کو مذاق نہ سمجھیں، بڑی اذیت دیتا ہے، کورونا کے مریض کا بیان

Image
لاہور ' کورونا وائرس کے زیر علاج مریض نے انتہائی تکلیف کے عالم میں لوگوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے کہ' وائرس کو مذاق نہ سمجھیں' یہ بہت اذیت والا وائرس ہے' آج بھی کچھ طبیعت بہتر ہے ' سوچا آپ لوگوں کوبیماری کی تکلیف سے آگاہ کردوں، خدارا ! وائرس سے بچنے کیلئے گھر میں رہیں' اپنی فیملی اورباقی لوگوں پر رحم کریں' اگر علامات ہیں تو فوری ڈاکٹرز کے پاس جائیں۔ انہوں نے ہسپتال سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ' آج میری کچھ طبیعت بہتر ہے' اس لیے سوچا کے لوگوں سے بات کرلوں. لوگوں سے اپیل ہے کہ ' اس وائرس مذاق نہ سمجھیں' یہ مذاق نہیں ہے' آج میری طبیعت ہزار درجے بہتر ہے. یہ بہت اذیت والا وائرس ہے' کھانے پینے کے پیچھے نہ بھاگیں' اس کو مذاق نہ بنائیں۔ اپنا اور اپنے آس پاس کے لوگوں کیلئے اس وائرس سے بچیں' خداکیلئے ان سب کا خیال رکھیں. انہوں نے کہا کہ' اگر کسی میں کورونا وائرس کی علامات ہیں تو خدا کیلئے خود کو گھر تک محدود کردیں. اگر طبیعت خراب ہے یا کچھ علامات محسوس ہورہی ہیں تو قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں' جو بھی طبی ماہرین کی جانب سے...

پاکستان ميں 646کروناکيسزکی تصديق،ظفرمرزا

Image
مشیر صحت ظفر مرزا نے کہا ہے' وزيراعظم نے اپنے خطاب ميں لاک ڈاؤن کے اثرات سے آگاہ کيا ' کوئی شخص کلوروکين کوپاکستان سےايکسپورٹ نہيں کرسکتا ' اس کے شواہد نہيں کہ کلورو کوئين کھاليں تو ٹھيک ہوجائيں گے'  کلوروکوئین کب اور کتنا استعمال کرنا ہے' اسکا تعين ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ' مشیرصحت ظفرمرزا نے بتایا ' کہ کلوروکين کی دوا کو مليريا کيلئے استعمال کيا جاتا ہے' ہميں پتہ ہےکلوروکين کا کتنا اسٹاک ہے' پاکستان ميں اس وقت کافی تعداد ميں کلوروکين موجود ہے' تمام امپورٹرز اور مينوفيکچرز سے رابطے ميں ہيں' کلوروکوئين کورونا کی ممکنہ دوا ہے' کلوروکوئين کے استعمال پر ماہرين سےرائے طلب کی ہے اور اس کےاستعمال سے متعلق جلد گائيڈلائن بناليں گے' کرونا متاثرين کےعلاج کيلئے تجاويز پر کام ہوگيا ہے' ايک ماہ ميں5ہزار ڈاکٹرز کو علاج کے کورسز کرائيں گے۔ ظفرمرزا نےکہا کہ' 188ممالک کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہيں'3لاکھ سے زائد کرونا کيسز رپورٹ ہوچکے ہيں' 13ہزار سے زائد افراد کرونا سے جان گنوا بيٹھے' 95ہزار سے زائد مریض کرونا...

کرونا وائرس: سندھ کا آج رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

Image
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا. لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کراچی سمیت سندھ بھر میں اتوار کی رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ ' کی جانب سے جاری حکم کے مطابق غير ضروری طور پر لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہيں ہوگی. دفاتر اور اجتماع کی جگہيں بند ہونگی. کوئی بیمار ہے تو اسے اسپتال لے جايا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ' ہم مہنگائی اور ذخيرہ اندوزی روکيں گے. ايک گاڑی ميں 2 لوگ ہی سفر کرسکيں گے' جس کا بجلی کا بل 4 ہزار ہے' اس سے اس ماہ نہيں ليں گے. سوئی گيس 2 ہزار روپے کا بل نہيں لے گی. اگر کوئی بل ادا نہ کرسکے تو اس کا گھر کا کنکشن نہيں کٹے گا۔ وزیراعلی کے اعلان کے مطابق'  صوبے میں کراچی سے لے کر تھر پارکر تک لاک ڈاؤن رہے گا. اگر کسی کو کرونا کی علامات ہيں اور ٹريول ہسٹری نہيں تو گھر ميں رہيں۔

شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں ، کراچی میں پولیس کے اعلانات

Image
کراچی میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد پولیس کی آگاہی مہم  جاری ہے ' پولیس شہر بھر میں لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات کر رہی ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ ' شہری  غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ پولیس کی جانب سے شہریوں کوآگاہی بھی دی جا رہی ہے کہ'  ایک دوسرے سے کم ملیں ' ہاتھ نہ ملائیں ' غیر ضروری طورپر دکانوں پر نہ جائیں ۔

امریکی صدر کرونا کے خاتمے تک ایران سے پابندیاں ہٹائیں، وزیراعظم کی اپیل

Image
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے' کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے انسانیت کا متحد ہونا لازمی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصیبتوں کا سامنا ہے. کرونا سے نمٹنے کیلئے انسانیت کا متحد ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' ایران پر پابندیاں کرونا کے خلاف کوششوں کو متاثر کر رہی ہیں. امریکی صدر سے اپیل ہے کہ کرونا کے خاتمے تک ایران سے پابندیاں ہٹائیں۔

وزیر اعظم کا مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنیکا اعلان دانشمندانہ ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

Image
 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کے مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنےکے اعلان کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ' ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا. قومی مسئلے پر سیاست 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹ پیغام میں   کہا کہ  ' حضور پاک ﷺ کے احکامات اور سنت کے مطابق وباء کی صورت میں اپنی نقل و حرکت محدود کر کے وباء کے پھیلاؤ کو روکیں' آپ کا سیلف ڈسٹنس کاانفرادی عمل آپ کے پیاروں اور آپ کے اردگرد رہنے والے کئی افراد کی جان بچا سکتاہے۔  وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے نائنٹی ٹو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ' پنجاب حکومت وہی کرے گی جو وزیراعظم کہیں گے' لاہور سنسان نظرآرہا ہے' ٹریفک کم ہوگئی' شہری خود احتیاط کریں۔

سندھ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں اس ماہ بل وصول نہ کریں ،وزیر اعلیٰ سندھ

Image
کراچی' وزیراعلی ٰسندھ نے کہا کہ' کے الیکٹرک سمیت سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اس ماہ بجلی کے بل وصول نہ کریں. سوئیسدرن گیس کمپنی دو ہزار روپے تک والے صارفین سے بل وصول نہ کریں ' انہوں نے مخیرحضرات اور اداروں سے اپیل کی وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے قائم فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔ سندھ حکومت نےوفاقی اداروں سےرواں ماہ کےبل وصول نہ کرنے کی اپیل کردی ' وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ کے الیکٹرک کےپانچ ہزار روپے تک بل اس ماہ نہ لیےجائیں ' سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بھی اس ماہ بجلی کےبل وصول نہ کریں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اس ماہ دوہزار روپے تک والےصارفین سےبل وصول نہ کریں ' مراد علی شاہ نےکہاکہ چھوٹی دکانوں اور گھروں کےمالکان بھی کرائےکی وصولی میں رعایت دیں۔ کوروناسےنمٹنےکےلئے وزیراعلی سندھ نےمخیر حضرات اوراداروں سےبھی مدد مانگ لی ' ویڈیوپیغام میں مراد علی شاہ نےکہاکہ' اس وبا سے نمٹنے کےلئے سب کی مدد کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت نےصوبے کےتمام پیرا میڈیکل اسٹاف سےبھی مدد مانگ لی ہے ' محکمہ صحت سندھ نے 90روز کی کانٹریکٹ ملازمت کی پیشکش کردی' مقررہڈگری...