شرح نمو منفی ڈیڑھ فیصد تک جانے کا خدشہ ہے، عبدالحفیظ شیخ
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ملکی شرح نمو منفی 1.5 فیصد تک رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ' کرونا کی وباء سے پہلے ملکی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد کے لگ بھگ تھا تاہم اب یہ شرح منفی 1.5 فیصد تک ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' قرضوں پر ریلیف سے متعلق جی 20 ممالک کا رویہ زیادہ اُمید افزاء نہیں البتہ چین ' سعودیہ اور متحدہ عرب امارات سمیت دوست ممالک کے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی مالیت کے قرضے دسمبر 2020ء تک ری شیڈول ہونے کے مراحل میں ہیں۔
مشیر خزانہ نے قرضوں کا مزید بوجھ اٹھانے سے پہلے قرضوں کی مقررہ قانونی حد پیش نظر رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ' مستقبل میں زیادہ تر نئے قرضے پرانے قرضوں کی واپسی کیلئے ہی ہوں گے۔
دوسری جانب اقتصادی امور ڈویژن نے کہا ہے کہ ' جی 20 ممالک کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا طریقۂ کار جلد طے کرلیا جائے گا۔

Comments
Post a Comment