پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

'ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر اضلاع میں پاک فوج تعینات ہے. سول انتظامیہ اور پولیس کی بھرپور مدد کی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ' آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ اقلیتوں کا خاص خیال رکھا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ ' پاکستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے میں چین کا اہم کردار ہے۔ انہوں نےموجودہ صورتحال میں اپنےتجربات کو ہمارے ساتھ شیئرکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ' پاک فوج این 95 ماسک بھی بنا رہی ہے.مریضوں کیلئےجہاں ملٹری سہولت کی ضرورت ہے وہاں کام ہو رہا ہے اور ملٹری اسپتال بھی کوروناکےخلاف جنگ میں میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ' پاک فوج کی جانب سے 3لاکھ خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے.جہاں کورونا کے کیسزکی تعداد زیادہ آ رہی ہے وہاں خصوصی کام ہورہا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے