طیارہ حادثہ: چھ میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں
چیئرمین پی آئی اے نے کہا ہے کہ ' طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چھ افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق ' چیئرمین پی آئی اے نے کہا ہے کہ ' طیارہ حادثے سے متاثرہ 70 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
'جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ اسپتال لائی جانے والی نعشوں کے ڈی این اے سیمپلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ' اسپتال میں طیارہ حادثے کے کسی بھی زخمی کو نہیں لایا گیا ہے۔

Comments
Post a Comment