کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ اور گل پلازہ سمیت پانچ مارکیٹیں سیل

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ اور گل پلازہ سمیت پانچ مارکیٹیں سیل کردی گئیں۔ خلاف ضابطہ کھلنے والے دو مالز بھی بند کرادیئے گئے۔

کمشنر کراچی کی دو دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ شہر کی معروف زینب مارکیٹ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کو سیل کردیا۔
شہری انتظامیا نے وکٹوریہ اور انٹرنیشنل مارکیٹ سمیت مزید تین مارکیٹیں بھی سیل کردی ۔ کارروائی پر دکانداروں کی انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ' دکانداروں نے ماسک اور گلوز نہیں پہننے تھے اور سینیٹائزر کا استعمال بھی نہیں کیا جارہا تھا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کو بھی سیل کردیا گیا ۔ دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر خلاف ضابطہ کھلنے والے دو مالز کو بھی سیل کردیا گیا۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے