بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں: وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیزکی ہونے والی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ' وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ' کاروبار ایس او پیز کے ساتھ کھولنے سے مشروط کیا گیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس ضمن میں واضح ہدایات بھی دیں کہ ' احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام الناس سے بھی کہا ہے کہ ' کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

پنجاب وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بھی گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' تاجروں نے پیسوں کی خاطر شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ' انارکلی ' ٹاوَن شپ اور اچھرہ بازار کودیکھ کر خوف آ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ '  تاجروں کےکہنے پر مارکیٹیں کھلوا دیں لیکن حالات خطرناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ '  مارکیٹوں میں تاجر ملازمین کے ٹیسٹ بھی کریں گے۔

انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ' اگرایس اوپیز پرعمل نہ کیا گیا تو دوبارہ لاک ڈاوَن سےنہیں بچا سکتا۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ بچوں کو بازاروں میں مت آنےدیں اور مارکیٹوں و بازاروں کے داخلی راستوں پر گارڈز کھڑے کریں۔


حکومت پنجاب کی جانب سے نرمی کے بعد لاک ڈاؤن فیز ٹو کا آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں حکومت نے نرمی کر دی ہے جس کے نتیجے میں کپڑے ' جوتے ' چوڑیوں ' زیوارات ' حجام اور درزی کی دکانیں کھل گئی ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے