چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا، نیب

قومی احتساب بیورو نے واضح کیا ہے کہ ' چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا اور اس حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ' چوہدری برادران کے مبینہ مقدمات کے باعث نیب مخالف پروپیگنڈا جاری ہے اور یہ امر انتہائی حیران کن اور باعث تشویش ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ' چیئرمین نیب نے ان مقدمات پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ چوہدری برادران کے مقدمات سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ معمول کی انکوائری پرانے مقدمات میں قانون کے مطابق جاری ہے۔ پرانے مقدمات کو غیرمعینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جاسکتا۔

 اعلامیہ کے مطابق ' نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے۔ نیب کا تعلق کسی جماعت سے ہے اور نہ ہی کسی فردسے۔ نیب کے افسران کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے اور نیب کے قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے