مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 رمضان کو ہوگا ، مفتی منیب الرحمان
چیئرمین رویت ہلال کمیٹیمفتی منیب الرحمان نے کہا کہ' مرکزی رویتہلال کمیٹی کا اجلاس 29 رمضان کو ہوگا. جو بھی صورتحال ہو گی اس کے مطابق ' اتفاقرائے سے فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔
چینل 92 نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ' اللہ کا شکر ہے پاکستان واحد ملک ہے جس کی مساجد ایک روز کے لیے بھی بند نہ ہوئیں اور آباد رہیں. رمضان المبارک میں بھی عبادات کا سلسلہ جاری رہا. اس حوالے سے حکومت کے ساتھ 20نکاتی معاہدہ ہوا۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ' نماز عید گھر پر ادا نہیں کی جاسکتی. یہ مسلمانوں کی شوکت کا اظہار ہے. نماز عید کھلے میدانوں میں پڑھی جانی چاہئے. پاکستان کے شہروں میں جہاں جہاں میدان موجود ہیں حکومت وہاں عید کی نمازوں کے لیے انتظام کرے۔
انہوں نے کہا کہ ' گنجان آبادی کے شہری علاقے جہاں کھلے میدان میسر نہیں ان کے لیے ہم نے پہلے ہی فتویٰ دے رکھا ہے عید کی دو نمازیں دو خطبوں کے ساتھ الگ سے ادا کی جاسکتی ہیں۔

Comments
Post a Comment