ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا. اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا. نئی قیمت کا ملک بھر میں اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا. جس میں بتایا گیا کہ ' قیمتوں کا تعین مئی 2020ء کیلئے کیا گیا ہے. جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے پورے ملک میں یکساں طور پر ہوگا۔
اوگرا کے مطابق ' موجودہ اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کے نرخ 90 روپے سے بڑھ کر 112 روپے ہوگئے، گھریلو سلینڈر 256 روپے اور کمرشل 938 روپے مہنگا ہوگیا۔
قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلینڈر کے نرخ 1067 روپے سے بڑھ کر 1323 جبکہ کمرشل سلنڈر 4107 روپے سے بڑھ کر 5090 روپے کا ہوگیا۔
حکومت کی جانب سے ' آج ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول 15 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 27.15 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے