اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہم نیوز' کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ' عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ڈاکٹروں کو آئی سو لیٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ' متاثرہ ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے سیمپلز 27 اپریل کو لیے گئے تھے۔

ہم نیوز ' کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ' متاثرہ ڈاکٹرز دراصل 27 اپریل کو کورونا مثبت آنے والے ڈاکٹر کے دوست ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 312 ہو گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 612 تک پہنچ گئی ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ' ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 کیسز اور گیارہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے