پاکستان کرونا سے نمٹنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ بانی بل گیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' پاکستان کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے ایک فعال اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ' جس میں انہوں نے کرونا وائرس کیخلاف تازہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ' پاکستان کو اس وباء پر قابو پانے اور لوگوں خصوصاً آبادی کے انتہائی کمزور طبقوں کو لاک ڈاؤن کے دوران بھوک سے بچانے جیسے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے. حکومت نے لوگوں اور کاروبار کو مدد فراہم کرنے کیلئے 8 ارب ڈالر کا پیکیج فراہم کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس سخت بحران کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا اور اس صورتحال سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے پر زور دیا۔
بل گیٹس نے عمران خان سے گفتگو میں معاشی طور پر کمزور افراد کی زندگی اور روزگار بچانے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
عمران خان اور بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی اپنی مشترکہ ذمہ داری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ' پولیو ٹیمیں مرض کے خاتمے کیلئے پیش پیش طبی عملے کو کرونا وائرس کی بھی تربیت فراہم کررہی ہیں اور کرونا وائرس کے مریضوں کو چھونے والے افراد کا پتہ لگانے. ان کے ٹیسٹ کرنے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے روابط کے طریقوں میں مدد دے رہی ہیں۔
کرونا وائرس وباء کے تناظر میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ' بچوں کو خصوصاً پولیو کی ویکسین دینے جیسے معمول کے پروگرام کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔




Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا