بنگلہ دیشی ڈاکٹر لندن میں کرونا سے انتقال کرگئے
بنگلہ دیشی نژاد برطانوی ڈاکٹر عبدالمعبود چودھری جنہوں نے وزیر اعظم بورس جانسن سے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج و دیکھ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو مناسب حفاظتی سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا. وائرس سے متاثر ہوکر انتقال کرگئے۔
الجزیرہ کے مطابق 53 سالہ عبدالمعبود چودھری کوئن ایلزبتھ اسپتال رمفورڈ لندن میں یورولوجی ڈپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ تھے اور بنگلہ دیش سے برطانیہ ہجرت کرجانے کے بعد 20 برس سے این ایچ ایس سے وابستہ تھے۔
ان کا انتقال بدھ کو اسپتال میں ہوا. جہاں وہ کرونا سے متاثر ہونے کے بعد 15 روز سے داخل تھے۔
اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ' کرونا مریضوں کے براہ راست رابطے میں رہنے والے ڈاکٹر' نرس اور دیگر اسٹاف ایسے افراد کی مدد کی بھرپور کوشش کررہے ہیں لیکن وہ خود بھی انسان ہیں اور ان کے بھی وہی انسانی حقوق ہیں جو دوسروں کے ہیں. اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ بیماری سے آزاد زندگی گزارنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔
انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کو متنبہ کیا تھا کہ ' ہیلتھ ورکرز کے پاس ضرورت کے مطابق حفاظتی سامان نہیں ہے. جو انہیں فراہم کیا جائے۔

Comments
Post a Comment