کرونا وائرس کی نئی علامات سامنے آگئیں
ماہرین صحت کے مطابق ' کرونا وائرس کی نئی علامات سامنے آگئیں۔ نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ' تیز بخار' گلے میں خراشیں ' پٹھوں میں درد ' سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اب آپ کی جلد نیلی پڑ رہی ہے تو آپ کرونا وائرس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے میں بتایا گیا ہے کہ ' مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاؤں کی انگلیوں میں انفیکشن یا پاؤں کی انگلیاں نیلی ہونے کی علامت بھی کرونا وائرس کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ' آپ کی جلد پر فراسٹ بائٹ کی طرح کے نشانات پڑ رہے ہیں یا آپ کے چہرے اور ہونٹ نیلے ہورہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ کرونا وائرس کا شکار ہوں۔
فراسٹ بائٹ عام طور پر انگلیوں، انگوٹھوں، ناک، کان، گال اور ٹھوڑی پر ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ' حال ہی میں امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک خاتوں پاؤں کی انگلیاں نیلی ہونے کے بعد اسپتال پہنچی جہاں ان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ فرانس میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کے جلدی امراض کے معاملات سامنے آئے تھے۔
امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کی جانب سے ایک گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے. جس کے مطابق انسان کی جِلد پر مختلف نشانات (جیسے مکڑی یا کسی کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والے زخم کی طرح) ہونے کا تعلق بھی کووڈ-19 سے ہے۔
جرنل آف امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی میں شائع ہونیوالے مطالعے کے مطابق ' ماہرین کا کہنا ہے کہ ' کووڈ-19 کے مریضوں میں جِلد کے عام انفیکشن کی طرح دکھنے والے ریشز ہونے کے بھی امکانات ہوسکتے ہیں۔
ماہرین نے ہدایت جاری کی ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ اگر کسی بھی شخص کو اس طرح کے جِلد کے انفیکشن کا سامنا ہو تو فوری تشخیص کرائے۔
اس سے قبل تیز بخاری، گلے کی خرابی ' سانس لینے میں تکلیف ' نزلہ ' زکام ' سونگھنے و چکھنے کی حس کا خاتمہ اور پٹھوں میں تکلیف کو کرونا وائرس کی علامات قرار دیا گیا تھا۔

Comments
Post a Comment